اوتھل: نیشنل پریس کلب کی کوششیں رنگ لے آئیں، مرکزی سڑک کی تعمیر کا آغاز

لسبیلہ(بیوروچیف)نیشنل پریس کلب اوتھل کی جانب سے مسلسل عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششیں آخرکار رنگ لے آئیں۔ اوتھل بازار کا مرکزی روڈ، جو کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے، بالآخر متعلقہ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ نیشنل پریس کلب اوتھل کی خبروں اور نشاندہیوں کے بعد روڈ کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اوتھل کے عوامی حلقوں، تاجروں اور دکانداروں نے نیشنل پریس کلب اوتھل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور آواز بلند کی عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب مستقبل میں بھی اسی جذبے سے عوامی خدمت کرتا رہے گا اور علاقے کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچا کر ان کے حل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں