لسبیلہ(بیوروچیف)عظیم الشان ماہوار پروگرام بسلسلہ شہدائے کربلا امام عالی مقام حسین علیہ السلام، بڑے عقیدت و احترام سے جامعہ مسجد نور مصطفی میں منعقد کیا گیا جماعت اصلاح المسلمین برانچ حسن آباد برانچ برادیہ کالونی روحانی طلبہ جماعت برانچ طاہری فقیر وندر سٹی تینوں برانچوں کا مشترکہ ماہوار پروگرام ہوا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعداز نعت ومنقبت کے نذرانہ فقیر محمد طاہری فقیر عبدالغنی طاہری فقیر محمد جمیل طاہری ان سب نے پیش کی خصوصی خطاب جماعت اصلاح المسلمین وندر زون ٹو کہ نائب صدر اول حضرت علامہ مولانا سائیں دوست علی طاہری نے فرمایا خصوصی دعا اور مراقبہ حضرت علامہ مولانا حافظ مفتی سکندر علی طاہری نے کروایا اخر میں صلوٰۃ والسلام اور دوستوں میں لنگر تقسیم کیا گیا روحانی طلبہ جماعت برانچ طاہری فقیر وندر سٹی پریس سیکریٹری اختر علی انگاریہ طاہری

