حضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت پیر کو پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مذہبی جذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کوئٹہ(این این آئی)حضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت پیر کو پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مذہبی جذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تابوت امام سجاد اور علم غازی عباس علمدار کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں تمام مکاتب فکر کے پیروکاروں نے بھرپور شرکت کرکے اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں جلوس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر ہادی عسکری،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان سردارطارق جعفری کاظم علی خان اور سید مہدی دیگر کی قیادت میں برآمد ہوا۔ جلوس میں ماتمی عزاداروں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے بارگاہِ رسالت و امامت میں پرسہ پیش کیا۔۔ ماتمی جلوس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام زین العابدین اور سیدہ زینب بنت علی نے عزاداری قائم کر کے تاقیامت ظلم و ظالمین کے خلاف فکری انقلابوں کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدیت کے ایوان خطباتِ زینب و زین العابدین سیلرزہ براندام ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسینیت تا ابد مظلومین کی پناہ گاہ اور منبع حریت ہے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری کا سلسلہ 12ربیع الاول تک جاری رہے گاحکومت اس دوران جلوسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے حضرت امام زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کرنے پر حکومت اورانتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں