چھتر(این این آئی)سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ نے جھڈیر شاخ میں زرعی پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس وقت جھڈیر شاخ میں پانی کی قلت کے باعث ٹیل کے زمیندار اور کاشتکار سخت پریشان ہیں جھڈیر شاخ میں زرعی پانی کی قلت کے باعث ٹیل میں زمینیں بنجر ہو رہی ہیں کسان کاشتکاری چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں جو بیج لگایا گیا ہے وہ ضائع ہورہے ہیں جس سے زمینداروں اور کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے بتایا جارہا ہیکہ پٹ فیڈر کینال میں پانی بہت ہے مگر پھر بھی جھڈیر شاخ میں پانی کی قلت کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا ہے میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صاحب ایکسین پٹ فیڈر سیکٹری ایریگیشن سے اپیل کرتا ہو وہ ٹیل میں پانی کے قلت کا نوٹس لیکر ٹیل کے زمینداروں اور غریب کسانوں کو مالی نقصان سے بچائے۔

