کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کو ان کی والدہ کا پاسپورٹ فراہم کر دیا گیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ والدہ کے پاسپورٹ کے سلسلے میں وہ پاسپورٹ آفس کے کئی بار چکر لگا چکے۔لیکن پاسپورٹ آفس والوں نے ان کی ایک نہ سنی۔ان کی تاخیر اور عدم توجہی سے پاسپورٹ مزید التواء کا شکار ہوتا گیا۔آخر کار انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی والدہ کا پاسپورٹ بلا کسی تاخیر کے جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ان کی والدہ کا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

