دالبندین(این این آئی)دالبندین کے بازاروں، بالخصوص شاپنگ گلی اور مسجد روڈ کے اطراف، ایک منظم چور خواتین کا گروہ سرگرم ہے، جو خریداری کا بہانہ بنا کر دکانوں میں داخل ہوتا ہے اور موقع ملنے پر نقدی یا قیمتی اشیاء چوری کر لیتا ہے۔ اس صورتحال پر تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انجمن تاجران سے مؤثر اور فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔تاجروں کے مطابق اس گروہ میں تین سے چار خواتین شامل ہیں، جن میں ایک عمر رسیدہ جبکہ دیگر نوجوان ہیں۔ یہ خواتین براہوی زبان بولتی ہیں اور ان کے ہمراہ چند کم عمر بچے بھی ہوتے ہیں، جنہیں چوری کے عمل میں معاونت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ باتوں میں الجھا کر یا ہجوم کا فائدہ اٹھا کر چوری کرتا ہے، اور اگر مزاحمت کی جائے تو شور شرابا کر کے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تاجر برادری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین ہونے کی بنیاد پر جرم کو نظر انداز نہ کیا جائے، کیونکہ قانون سب کے لیے یکساں ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ انجمن تاجران، پولیس اور مقامی انتظامیہ مل کر بازاروں میں مشترکہ سیکیورٹی نظام قائم کریں اور گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے۔تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انجمن تاجران اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور عوام و تاجروں کے تحفظ کے لیے فوری اور مثبت اقدامات کریں گے، تاکہ دالبندین کے بازار محفوظ، پْرامن اور کاروبار کے لیے سازگار رہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

