ڈیرہ بگٹی (این این آئی)محکمہ ایریگیشن ڈیرہ بگٹی کے ایکسئین جنید کاکڑ نے اپنی بہترین کارکردگی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے علاقے میں مثالی کام سر انجام دیے ہیں، جو نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں بلکہ ایک روشن مثال بھی بن چکے ہیں۔جنید کاکڑ نے تحصیل پیلا وغ میں نئے ڈیموں کی تعمیر کروا کر پانی کے دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل نکالا۔ ان کی کاوشوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی بہتر ہوئی ہے، جس سے زراعت کو فروغ اور عوام کو آسانی میسر آئی ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں پرانے اور ناکارہ ڈیموں کی مرمت کروا کر انہیں فعال بنایا، جس سے سیلابی خطرات اور پانی کی قلت کا خاتمہ ہوا۔ایکسئین جنید کاکڑ نے نہ صرف فیلڈ میں کام کو بہتر بنایا بلکہ محکمہ ایریگیشن کے دفتر کی تزئین و آرائش بھی کروائی، آفس کو رنگ و روغن کروا کر ایک بہتر ماحول فراہم کیا۔ ان کی نگرانی میں تمام اسٹاف کو پابندِ حاضری کیا گیا اور ادارے میں نظم و ضبط کو فروغ ملا۔جنید کاکڑ ایک نوجوان، فعال اور عوام دوست افسر ہیں جو ہر وقت فیلڈ میں موجود رہتے ہیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ مقامی عوام نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ڈیرہ بگٹی جیسے حساس علاقے میں اس قسم کی مثبت تبدیلیاں لانا ایک بڑا کارنامہ ہے، جو جنید کاکڑ جیسے فرض شناس افسران ہی انجام دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

