کیسکو،طوفانی بارشیں، 132kvقلات،سوراب ٹرانسمیشن لائن کے گرنے والے ٹاورز کی مرمت کا کام شروع

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شدیدبارش اورطوفانی ہواؤں کے باعث 21جولائی کوشام 6بجے132Kvقلات۔سوراب ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورزقلات گرڈاسٹیشن کے قریبی علاقہ میں گرگئے۔تاہم اس دوران کسی بھی علاقہ کو بجلی کی فراہمی متاثرنہیں ہوئی کیونکہ اس ٹرانسمشین لائن سے منسلک گرڈاسٹیشن کو متبادل زرائع سے بجلی کی فراہمی کی گئی۔ترجمان نے کہاکہ کیسکوٹیموں نے منگل کو متاثرہ گرے ہوئے ٹاورزکی تنصیب اور مرمت وبحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیااور متاثرہ سائٹ پر ٹاورزکاسامان منتقل کردیاگیاہے۔ترجمان نے کہاکہ قلات میں 132Kvٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاوروں کی دوبارہ تنصیب اور مرمت وبحالی کاکام جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں