کوئٹہ،مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 23جولائی اور24جولائی کو(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون،جائنٹ روڈ، کرانی،انڈسٹریل اورسریاب ون فیڈروں سے صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ 24جولائی کو (بروزجمعرات) 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں