لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)ڈپٹی کمشنر لسبیلا کی زیر صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل اور ایم سی کونسلرز کا اجلاس ،مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں کی صفائ وعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال اوتھل:: ڈپٹی کمشنر لسبیلا میڈم حمیرہ بلوچ کی زیرصدارت گزشتہ روزچیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ اور ایم سی کونسلران کاایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اوتھل میں مون سون بارشوں کے دوران نالوں اور شہر کی صفائ ستھرائی کے حوالے سے گفتگو کی گئ۔ اجلاس میں علاقے کو درپیش مختلف مسائل اور عوامی مشکلات کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مون سون سیزن کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کےسیزن کاالڑٹ تاحال برقرار ہے اس سلسلے میں ایم سی اوتھل شہرمیں نالوں کی صفائ کاکام ترجیحی بنیادوں پرکرے تاکہ بارشوں کے دوران عوام کو مشکلات درپیش نا ہوں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمد بلوچ اور سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس شیخ عنایت اللہ بھی شریک تھے۔

