بھاگ(این این آئی)یونین کونسل حامد بستی کے سماجی رہنما علی بخش جمالی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن ہے حالیہ بجٹ میں حامد بستی کے لئے ایک بھی اسکیم منظور نہ ہوسکی عوام منتخب نمائندوں کارکردگی سے مایوس یو نین کونسل حامد بستی میں پکی سڑک پکی نالیاں سیوریج سسٹم کا نام و نشان نہیں لوگ نام سے نا واقف ہیں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی یونین کونسل حامد بستی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کا صحافیوں سے گقتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے کے عوام پینے کے صاف پانی بجلی گیس صحت جیسی بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں یونین کونسل حامد بستی کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا علاقے میں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے معمولی سے مرض کیلئے کئی کلومیٹر دور جیکب آباد ڈیرہ مراد جمالی جانا پڑتا ہے گیس پایپ لائن مختصر فاصلے پر ہے لیکن بد قسمتی یہاں کی عوام اس سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کچھی سے ایم پی اے ایم این اے کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا وزیر بن کر علاقے کے عوام کو بھول گئے انہوں نے صوبائی حکومت کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل حامد بستی کو ترقیاتی عمل میں شامل کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی
- گیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیا
- مصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف!
- بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیا
- عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

