نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی رہنمائی اور شرکت ناگزیر ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی سے بدھ کو وائی پی ایف وفدکے وفد نے نوشین افتخار کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی، عثمان بادینی، ڈاکٹر شائستہ، مہک داد، اسامہ راجہ، اخترہ بی بی، سعداللہ اور محمد اقبال شامل تھے وفد کو اسمبلی، کمیٹی بلڈنگ اور قانون سازی پر بریفنگ دی گئی وفد نے بلوچستان اسمبلی ہال، کمیٹی رومز کی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا۔اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی رہنمائی اور شرکت ناگزیر ہے بلوچستان کووائی پی ایف کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال پوزیشن ہولڈرز لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک بھیج رہی ہے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر وائی پی ایف کے وفد نے نوجوانوں کے لیے ستمبر میں کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی اعلان کیا۔وفد نے بتایا کہ نوجوانوں کی رہنمائی، شمولیت اور قانون سازی میں کردار پر کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں