اے ٹی سی کورٹ نے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں نامزد دوملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا

کوئٹہ(این این آئی)اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین نے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس میں نامزد سردار شیرباز ساتکزئی اور بشیراحمد کو 10روزہ جسمانی ریمارڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ڈیگاری میں خاتون اور مرد کی قتل میں نامزد سردارشیرباز ساتکزئی اور محمد بشیر کو بدھ کواے ٹی سی کورٹ ون میں پیش کیا گیا ایس سی آئی ڈبلیو نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے سردارشیربازساتکزئی اور محمدبشیر کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پرایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں