رکن صوبائی اسمبلی سیدظفرآغا نے کلی خدادزئی کیلئے ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

پشین(این این آئی) ممبر صوبائی اسمبلی سید ظفر علی آغا نے کلی خدادزئی بیسک ہیلتھ یونٹ اور کلی کربلا، کلی نالی کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “قوموں کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور بہتر صحت میں پوشیدہ ہے، اور میں نے روزِ اول سے عہد کیا ہے کہ اپنے حلقے میں ان دونوں شعبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوں، اور انہی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز فراہم کی گئیں تاکہ مریض بروقت علاج کے لیے اسپتال پہنچ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں کئی اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے نئی تقرریاں بھی کی گئیں صحت کے مراکز میں بھی واضح تبدیلیاں لائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سرانان ہیلتھ سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 150 مریضوں کی تشخیص کی جا رہی ہے، جو حلقہ پشین کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت اور خوش نصیبی ہے تقریب میں پی پی ایچ آئی کے ضلعی سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین، جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے جنرل سیکریٹری مفتی سید محمد آغااور تحصیل سرانان کے امیر مفتی محمد رفیق نے بھی خطاب کیا اور حلقے میں صحت و تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں