کوئٹہ(این این آئی)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ رکھنی تا بیکڑ شاہراہِ منصوبہ سے متعلق مالی اور تیکنیکی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ منصوبہ اپنے تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہو ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے رکھنی تا بیکڑ روڈ منصوبہ پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہا اجلاس میں پروجیکٹ کنسلٹنٹ کے علاؤہ چیف انجینئر روڈز سبی زون محمد بشیر چیف انجینئر روڈز کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر حکام بھی موجود تھے اجلاس کو رکھنی تا بیکڑ شاہراہِ کے فیز ون اور فیز ٹو منصوبہ پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ رکھنی تا بیکڑ شاہراہِ انتہائی اہمیت کے حامل کا منصوبہ ہے جسکے مکمل ہونیسے اس شاہراہِ سے منسلک جتنے بھی علاقے ہیں ان کی معاشی سرگرمیوں میں مثبت تبدیلی رونما ہونگی جس سے علاقے مکینوں کو خاطر خواہ فاہدہ ملے گا چاہے وہ زراعت کا شعبہ ہو یا صحت کا شعبہ یا دیگر معاشرتی سرگرمیاں ہوں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مزکورہ منصوبہ سے متعلق جتنے بھی تیکنیکی یا مالی مسائل ہیں انہیں جلد سے جلد حل کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ سیکرٹری آفس کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ اہم نوعیت کے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اس طرح کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

