بارکھان(این این آئی)صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی ہدایت پر ضلع بارکھان میں عوامی مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان رابطے کو موثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، صحافی، اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔کھلی کچہری کا مقصد عوامی شکایات کا براہِ راست جائزہ لینا، عوامی نمائندوں اور شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ان کے مسائل کو فوری حل کرنا، اور ضلعی سطح پر پائے جانے والے انتظامی خلاء کو کم کرنا تھا۔ شہریوں نے اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت و تعلیم کی ناقص سہولیات، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صفائی ستھرائی،چوری کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کرنا بلکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دینا۔منشیات کی روک تھام،ٹیچر کی پوسٹوں پر سی آر سی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق شکایات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی کئی شکایات کے فورازالے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ انتظامیہ براہ راست عوامی مسائل سے آگاہ رہ سکے اور ان کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر نے بھی مختلف شکایات پر تفصیلی جواب دیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کےgv مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ضلعی انتظامیہ پر عوام کا اعتماد بڑھے گا اور مقامی سطح پر درپیش مسائل کا بہتر حل ممکن ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کے علاج میں غفلت کا الزام، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
- جدوجہد کے تین نشان: رازق، جالب، کہور خان
- بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل آئی ٹی اورتعلیم سے وابستہ ہے’بنو قابل’پروگرام بلوچستان میں انقلاب لائیگا،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- سیاسی اختلاف کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک لے جانا درحقیقت ملکی استحکام، جمہوریت اور قومی وحدت کے لئے باعث تشویش ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- وفاقی حکومت کے فنڈز سے گوادر میں 11 ارب روپے کا واٹر سپلائی منصوبہ مکمل
- قبائلی و مقامی تنازعات کا حل قانون، انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونا چاہیے،سردار عبدالرحمن کھیتران
- محکمہ کھیل بلوچستان کاپاک بھارت میچ کو بڑی اسکرین پردکھانے کااعلان
- ٹرمپ نے اوباما دور کا فیصلہ منسوخ کردیا؛ پاکستان اور دیگر ممالک کو کیا نقصان ہوگا؟
- رازق، جالب اور کہور خان: جدوجہد کے تین زندہ نشان
- کرینہ اور سیف کے ہاں تیسرے مہمان کی آمد؟ تصاویر وائرل

