ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے ٹریڑری آفیسر کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

خضدار(این این آئی) خضدار میں ٹریڑری آفیسر کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے فیتہ کاٹ کر اس نئے دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد احمد خزانہ آفیسر خضدار نوید بلوچ اکاؤنٹنٹ منیر احمد لانگو محمد شعیب علی اصغر و دیگر موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ٹریڑری آفس مالیاتی شفافیت اور سرکاری فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشنز و دیگر مالیاتی لین دین کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے۔تقریب میں ضلعی حکام، ٹریڑری آفس کے عملے اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ خزانہ آفیسر کے نئے دفتر کے قیام سے مالیاتی امور کی نگرانی اور ریکارڈ کیپنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریڑری عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں