کوئٹہ( این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار خاتون کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کو قلعہ سیف اللہ سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔درخواست گزار خاتون محترمہ بی بی جانا نے بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور قلعہ سیف اللہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم حاصل کر رہی ہیں۔لیکن ان کا مستقل پتہ کوئٹہ ہے، اس لیے انہوں نے گزارش کی کہ ان کا وظیفہ کوئٹہ میں فراہم کیا جائے کیونکہ وہ قلعہ سیف اللہ جانے سے قاصر ہیں۔ وہ اس حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں درخواست بھی جمع کروائی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔تاہم، متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون کو یہ سہولت فراہم کی جائے کہ وہ اپنی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کوئٹہ سے وصول کر سکیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار خاتون کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کوئٹہ منتقل کر دی۔جو اب کوئٹہ سے وصول کر سکتی ہے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار خاتون نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

