اوتھل میں کھلی کچہری، محکمہ خزانہ کے عملے کے خلاف شکایات کا طوفان

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان طارق عزیز لاسی کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد، محکمہ خزانہ کے عملے کے خلاف پنشنرز اور ملازمین کی شکایات کا طوفان تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان طارق عزیز لاسی کی جانب سے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کچہری کے دوران شرکاء نے محکمہ خزانہ اوتھل کے عملے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کا عملہ رشوت کے بغیر کام نہیں کیا جاتا۔ ملازمین اور پنشنرز کو بار بار چکر لگوانے کے باوجود بھی ان کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل طارق عزیز لاسی نے شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ و حب میرا اپنا گھر ہے، میں ذاتی دلچسپی لے کر ان مسائل کو حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رویہ درست کریں اور سروس فراہمی کو بہتر بنائیں۔ اگر کسی نے بدسلوکی یا ناانصافی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ کامران بلوچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطہر قریشی، محکمہ خزانہ کے افیسر حیات اللہ برہ، پبلک ہیلتھ ایمپلائز یونین کے صدر امام بخش خاصخیلی، ماسٹر محمد لاسی، غلام محمد گلفام، پیر غلام شاہ جیلانی، حاجی مغل خان جمالی، احسان الحق بلوچ، ملازم حسین گورمانی، ماسٹر عطااللہ ہمدم سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں