چاغی لیویز فورس کا پولیس فورس میں ڈیوٹی دینے سے انکار

دالبندین (این این آئی) ضلع چاغی کے آٹھ سو سے زائد لیویز فورس کے اہلکاروں رسالدار میجرز اور دفعدار نے پولیس فورس میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا یہ فیصلہ لیویز فورس کے اہلکاروں و رسالدار میجرز کے ایک مشترکہ میٹنگ میں کیا گیا میٹنگ میں رسالدار میجر منیر احمد حسنی رسالدار ظفر اقبال نوتیزی رسالدار ملک محمد نوتیزی رسالدار حاجی قادر بخش جوشنزئی شیر علی سنجرانی محمد مبین محمد قاسم۔ سمیت سینکڑوں لیویز فورس کے اہلکار شامل تھے اس موقع پر رسالدار قادر بخش جوشنزئی نے لیویز فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس ایک قبائلی اور علاقائی فورس ہے اور یہ فورس آج کا نہیں بلکہ برطانیہ دور سے لے کر تاحال ضلع کے مختلف دور دراز اور دشوار گذار علاقوں میں خوشی سے ڈیوٹیاں دیتے آ رہے ہیں اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ریے ہیں لیویز فورس انتہائی کم اور محدود وسائل کے باوجود پورے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے اور لیویز فورس نے امن و امان برقرار بھی رکھا ہے مگر ایک قبائلی فورس جو راتوں رات پولیس میں ضم کرنا ناقابل قابل قبول ہے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے خلاف چاغی لیویز فورس کے معزز عدالت عالیہ میں پٹیشن داخل کیا جو کہ زیر سماعت ہے اس بابت عدالت نے اسٹے آرڈر بھی جاری کیا ہے اسکے باوجود ایک ٹرانسفر شدہ اور بے اختیار اسسٹنٹ کمشنر نے رات کی تاریکی میں لیویز فورس کو زبردستی پولیس میں ضم کرکے عدالتی فیصلے کے مکمل خلاف ورزی کی انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ اف بلوچستان بلوچستان لیویز فورس کے محکمے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو مہربانی کرکے لیویز فورس کے تمام ملازمین کو دیگر محکموں کی طرح قانونی مراعات دیں کر فارغ کریں اور محکمہ پولیس میں از سر نو ملازمین بھرتی کریں کیونکہ لیویز فورس جیسے قبائلی اور بنیادی فورس کے آفیسران کو پولیس کے ادنی سنتری کے ماتحت کرکے عہدے کی توہین کی جا رہی ہے جسے لیویز فورس کسی صورت برداشت نہیں کریں گی اس بناء پر جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آئے گا چاغی لیویز فورس کسی صورت پولیس میں ڈیوٹی نہیں کریں گی آخر میں لیویز فورس کے جوانوں نے لیویز فورس اور پاکستان ذندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کی شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک لیویز فورس کو دوبارہ اسکے پرانے سسٹم پہ بحال نہیں کیا جاتا تب تک کوئی بھی لیویز اہلکار ڈیوٹی نہیں دیں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں