کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں چیف منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت مقررہ ہدف 2375کے بجائے رواں سال جون تک پروگرام کے پہلے مرحلے میں صرف 150نوجوان ہی سعودی عرب جاسکے منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے ایک ارب 28کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔ محکمہ محنت وافرادی قوت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام چیف منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کیپہلے مرحلے میں بلوچستان سے سعودی عرب،عمان،یو اے ای، یورپی یونین،جرمنی، رومانیہ کیلئے ہنرمند جوانوں کو ملازمت کیلئے بھجوا یا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے اس پروگرام کیلئے بی ٹیوٹا کو صوبائی حکومت نے ایک ارب 28کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کئے ہیں جبکہ کنسلٹنٹ کمپنیوں کو 45کروڑ بیس لاکھ کی رقم کی ادائیگی کردی گئی ہے،بی ٹیوٹا نے اس سال جو ن تک 2375نوجوانوں کو بیرون ممالک بھجوا نے کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا جس کیلئے 12839نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں جس کی فیس کی مد ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ انتالیس ہزار روپے کی رقم جمع ہوئی ہے اس حوالے سے ایم ڈی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 150نوجوان سعودی عرب جاچکے ہیں،35نوجوانوں کا ایک گروپ 27جولائی کو ملازمت کیلئے بحرین جارہا ہے، رومانیہ اور پرتگال سے 82نوجوانوں کو جاب آفر لیٹرملنے والے ہیں جبکہ جرمنی میں ملازمت کیلئے 206نوجوانوں کوجرمن زبان سکھائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

