کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو محرومیوں کے اندھیرے سے نکالے بغیر ملک میں پائیدار امن اور ترقی ممکن نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ منیر حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو ریاست سے شکایت ہے، دشمنی نہیں، اگر ہم ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان کے درد کو جرم سمجھیں گے، تو یہ روش ملک کو مزید تقسیم کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں، نوجوان بیروزگار ہیں اور وسائل پر مقامی لوگوں کا اختیار نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوئی کی گیس سے پورا ملک گرم ہے، مگر سوئی خود آج بھی ٹھنڈ میں ٹھٹھرتی ہے، یہ کیسی ریاستی حکمت عملی ہے؟ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ آئین، جمہوریت اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، لیکن بلوچستان کے عوام کے آئینی حقوق پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ طاقت کی بجائے مکالمے کا راستہ اپنائے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کرے تاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، معاشی اور سماجی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ حافظ منیر حسین احمد نے خبردار کیا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے اثرات صرف صوبے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے پاکستان کو متاثر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

