کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں انہوں نے ملک کے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور نجکاری کمیشن کو مکمل قانونی خودمختاری دینے کا اعلان کیا ہے حافظ منیر حسین احمد نے اس اقدام کو ”قومی اثاثوں کی نیلامی“قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مفاد کے بجائے سرمایہ دارانہ مفادات کی محافظ بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خسارے کی آڑ میں ملک کے قیمتی اثاثے نجی ہاتھوں میں دینا دراصل ریاستی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔ یہ ملک عوام کا ہے، سرمایہ داروں کا تجربہ گاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کو خسارے کا جواز بنا کر بیچنے کی تیاری کی جا رہی ہے، ان کا نقصان دراصل بیوروکریسی، بدعنوانی اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہے، نہ کہ ان اداروں کی ساخت کی وجہ سے۔ حافظ منیر حسین احمد نے کہا کہ نجکاری کمیشن کو قانونی خودمختاری دینا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت احتساب سے بچ کر چھپ کر فیصلے کرنا چاہتی ہے، یہ فیصلہ دراصل اس ملک کے محنت کش طبقے، سرکاری ملازمین اور نچلے طبقے کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت نے کبھی ان اداروں کی بہتری کے لیے پالیسی اصلاحات، شفاف انتظام یا مشاورت پر توجہ دی؟ یا ہمیشہ صرف بیچنے کو ہی واحد حل سمجھا؟ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس اقتصادی غلامی کے خلاف آواز بلند کریں، اور پارلیمنٹ میں بیٹھے نمائندے بھی ان فیصلوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں۔ حافظ منیر حسین احمد نے آخر میں کہا کہ جے یو آئی ایسے کسی بھی فیصلے کی مخالفت کرتی ہے جو عوام کے حقوق، قومی خودمختاری اور ریاستی وقار کے خلاف ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

