کوئٹہ (این این آئی) صدرآصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ کے پْرمسرت موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، ترجمان صدرِ پاکستان برائے بلوچستان و وزیرِ زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری نے دلی اور پْرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک بے مثال مدبر، نڈر سیاستدان اور بابصیرت رہنما ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں ملک و قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ آپ نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور صوبائی خودمختاری کے لیے جو تاریخی کردار ادا کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کی قیادت میں اٹھارویں آئینی ترمیم جیسے انقلابی اقدامات کا نفاذ ممکن ہوا، جس کے نتیجے میں تمام صوبوں کو اْن کے آئینی و جمہوری حقوق حاصل ہوئے،بلوچستان کے عوام بالخصوص آپ کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ ترمیم بلوچستان جیسے پسماندہ صوبوں کے لیے خودمختاری، ترقی اور انصاف کی نوید ثابت ہوئی۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ جناب آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کو عوامی فلاح و بہبود، قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ ان کی سیاسی جدوجہد ایک عزم، حوصلے اور مستقل مزاجی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدرِ آصف علی زرداری کو صحت، تندرستی، لمبی عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

