حکومت بلوچستان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے نگرانی تحصیل چھتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل، تحصیلداران سید محمد شاہ، صدورا خان ابڑو، ڈی ایس پی غلام حیدر منجھو، اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ سید حیدر شاہ، ایس ایچ او روشن علی کاسی، لائیو سٹاک کے ڈاکٹر سکندر کھوسہ، محمد اسماعیل سیاسی و قبائلی رہنماء سردار عظیم شاہ ارباب عبدالرحیم کورار عملہ مال سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور چھتر تا فلیجی روڈ کے التواء، کورار میں طبی مرکز کی بندش، آر ایچ سی چھتر کو تحصیل ہسپتال کا درجہِ دینے سمیت بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے زبانی و تحریری شکایات اور درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ کے سامنے پیش کیں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کو اپنی دہلیز پر سنا جائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حکام بالا تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے تمام مسائل کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے توسط سے وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان شاء اللہ ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کے بنیادی مسائل کو ترحیجی بنیادوں پر حل کرکے ان کو ریلف دیا جائے گا کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے اور انکو زنڈگی کی ضروریات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے یہں وجہ سے ہے اج نصیراباد کی پسماندہ تحصیل چھتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تاکہ چھتر فلیجی کورار طاہرکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بسنے والے عوام کے مسائل سن کر انکو حل کیا جائے عوام کو درپیش مشکلات مسائل کو جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں