کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، شدید گرمی میں بجلی اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، چوری، ڈکیتی، بدامنی کی وارداتیں عروج پر ہے جس کاصرف عام شہری نشانہ بن رہے ہیں،جرائم پیشہ عناصر دیدی دلیری کے ساتھ ہر واقعہ کے بعد فرار ہوجاتے ہیں، شہریوں کو زدکوب، زخمی کردیا جاتا ہے اور پولیس ان عناصر کی گرفتاری کی بجائے ان کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ گزشتہ دنوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنیوالے نہتے دکانداروں، مزدوروں پر سرکاری اہلکار کی فائرنگ اور انہیں شدید زخمی کرنے کے واقعہ کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس کی پارٹی مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر، ضلع معاون سیکرٹری نعیم اچکزئی، ضلع سیکرٹری سبی ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک، ضلع معاون کوئٹہ عطاء اللہ امیری، سریاب تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا، تحصیل معاونین صدام خان، فضل الرحمن،مناف عثمانزئی، حاجی عبدالمالک خلجی، علاقائی سینئر معاون سیکرٹری ماسٹر مطیع اللہ، علاقائی معاونین اللہ محمد، نیاز افغان، کانی گل، حاجی اختر محمد الکوزئی، صلاح الدین اچکزئی نے ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط غازی امان اللہ خان علاقائی یونٹ میں 55افراد کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میروائس نیکہ کے نام سے پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ شمولیت کرنیوالوں میں ماسٹر نعمت اللہ بمع خاندان، علی شاہ خان بمع خاندان، شاہ محمد بمع خاندان، قدرت اللہ،حیات خان، رنگین خان، حاجی فاروق آکا، بریالی آکا،ناصر خان، اسماعیل خلجی،حاجی ضمیر خان، شراف الدین،ثمر گل،نور اللہ، حسن آکا، وسیم خان، اختر محمد، اشر ف خان آکا، نادر خان،حیات خان اچکزئی، لالئی ماما، نصیب اللہ نورزئی،اسحاق خان نے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ مقررین نے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو پارٹی کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرینگے اور جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

