کوئٹہ(این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے ہزارہ قوم کے عظیم رہنماء طاہر خان ہزارہ کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر خان ہزارہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک تحریک، اور ایک بے باک عوامی اور توانا آواز تھے جنہوں نے مظلوموں کے حق میں وہ زبان کھولی جو اکثر خوف سے بند رہتی ہے اس سے قبل کاشف حیدری نے انکی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر خان ہزارہ وہ واحد شخص تھے جنہوں نے حکومتی دباؤ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں ہر اس مقام پر آواز بلند کی جہاں خاموشی کو جرم بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی قوم، ہزارہ برادری، اور دیگر محکوموں کے لیے جس جرآت، استقامت اور فکری پختگی سے کردار ادا کیا وہ آج بھی ہماری راہوں کو روشن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ہزارہ قوم کے رہنماء نہیں پورے بلوچستان کے سیاسی شعور کے بیدار کرنے والے فرد تھے جنہوں نے قوموں کو باہم جوڑنے معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے اور ظلم کے خلاف ایک صف میں کھڑا ہونے کا سبق دیا۔ ان کی تقریریں ہوں یا عدالتوں میں بیانات، ہر بات دلیل، جرات اور سچائی پر مبنی ہوتی تھی بطور تاجر برادری ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،یونکہ انہوں نے ہمیشہ کمزور طبقات کے حق میں آواز اٹھائی اور جبر و ناانصافی کے ہر منبع کو دلیل و وقار کے ساتھ چیلنج کیا۔ کاشف حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طاہر خان ہزارہ جیسے کرداروں کو تعلیمی نصاب، قومی دنوں اور عوامی مکالمے کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل صرف سلیبس نہیں، عملی حوصلہ اور سچائی کا سبق بھی سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ آج طاہر خان ہزارہ ہمارے درمیان جسمانی طور پر موجود نہیں مگر ان کی سوچ، جدوجہد اور جرآت ہماری اجتماعی بیداری کا استعارہ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

