کوئٹہ(این این آئی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان و لسان تحریک طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ زائرین کے بائی روڈعراق جانے پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی کا فیصلہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اوراسکی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایران، عراق اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے بعد بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ اس مرتبہ زائرین کیلئے ہرپہلو سے مکمل،مربوڑط اور جامع انتظامی پالیسی لائی جائے گی جس سے زائرین کو سہولیات میسر آئیں گی جس کے بعد زائرین کی ایک بڑی تعداد نے عراق کیلئے درخواستیں جمع کروائیں گروپ آرگنائزر زنے ویرہ، ہوٹل،ٹرانسپورٹ اور انشورنس سمیت دیگر انتظامات پر کام شروع کردیا اور درخواست جمع کرنے والوں نے ویزہ فیس بھی جمع کروادی ہے جس کے بعد ایران اورعراق کے ہوٹلوں میں زائرین کیلئے ایڈوانس بکنگ اور ٹرانسپورٹرز کو ادائیگیاں کی گئیں جس کی رقم کروڑوں روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیرداخلہ اور حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ بائی روڈ عراق زیارت پر پابندی لگادی گئی ہے جوسمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور وفاقی وزیرداخلہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بائی روڈ زیارت پر جانے پر پابندی کے فیصلے کو واپس لیں تاکہ زائرین اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کرسکیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

