واشک(این این آئی)ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے ماشکیل میں موجود تین خراب ایمبولینس گاڑیوں کو مکمل مرمت کراکے دوبارہ قابل استعمال بنا دیا ہے۔ اب یہ تینوں ایمبولینس کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں فوری طور پر خدمات انجام دینے کے قابل ہیں۔ان ایمبولینسوں کی مرمت اور بحالی سے ماشکیل کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہریوں نے ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم علاقے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ماضی میں ایمرجنسی کے وقت ایمبولینسوں کی خرابی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، لیکن اب یہ سہولت دستیاب ہونے سے عوام کو بروقت طبی امداد مل سکے گی۔ تینوں ایمبولینس گاڑیوں کو مرمت کے بعد ماشکیل میں ڈاکٹر اشرف کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا باقاعدہ اور موثر استعمال ممکن ہو سکے۔ایم پی اے و خادم واشک نے مزید کہا کہ ماشکیل کے بعد اب جنگیاں، واشک، بسیمہ اور ناگ کے سرکاری ایمبولینسوں کو بھی مرحلہ وار مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا تاکہ پورے ضلع میں ہیلتھ سروسز کو مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک، ڈاکٹر محمد اکبر بلوچ نے بھی ایم پی اے کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے کی خصوصی توجہ سے ضلع واشک میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

