تاجروں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی بند کی جائے، حکومتی اقدامات غیر واضح اور ناقابل عمل ہیں‘ کاشف حیدری

کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ تاجروں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی معیشت کو مزید تباہی کی طرف لے جا رہی ہے‘ ٹیکس رجسٹریشن، چیکنگ، اور بے جا نوٹسز کے نام پر تاجر برادری کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے کاشف حیدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ تاجر اس وقت پہلے ہی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں، اور کمزور خریداری طاقت کے باعث شدید مشکلات میں مبتلا ہیں، ایسے میں مزید بوجھ ڈالا جانا معاشی بدحالی میں اضافے کا سبب بنے گاانہوں نے واضح کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ہمیشہ ملکی معیشت کی بہتری، ٹیکس نیٹ میں اضافے اور ریونیو بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز دیتی رہی ہے، مگر بدقسمتی سے حکومت مشاورت کے بجائے یکطرفہ فیصلوں پر عمل پیرا ہے کاشف حیدری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری کے ساتھ بیٹھ کر پالیسی سازی کی جائے، ریونیو کے لیے دباؤ کے بجائے اعتماد کا ماحول بنایا جائے، اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف پیکیج فراہم کیا جائے انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور اپنے حقوق کے لیے پرامن اور منظم آواز بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں