کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد رند سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ محمد عمر جتک، عارف خان نچاری دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی ملک محمد حسین بنگلزئی ظفر خان رند،حبیب اللہ لانگو، سید منظور شاہ فضل محمد یوسفزئی، انجینئر نجیب اللہ مری اور دیگر رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور رپر بجٹ میں اعلان کردہ ڈی آر اے الاؤنس کا اعلان کردہ بیس فیصد فوری طور پر تنخواہوں میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فی الحال دس فیصد بنیادی تنخواہ پر ایڈہاک الاؤنس کا نوٹیفکیشن کیا ہے جبکہ پنجاب سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں نے اپنے صوبوں میں ایک نوٹیفکیشن کے تحت اپنے بجٹ میں اعلان کردہ اضافی تنخواہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور ڈی آرے تنخواہوں میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں کو بلوچستان ہی تجربات کیلئے ملا ہے۔یہاں کے ملازمین کو اعلان کردہ مراعات کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت دیگر صوبوں کی پیروی کرتے ہوئے 40 فیصد ڈی آر اے الاؤنس تمام اداروں اور اتھارٹیز کو فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہوسکے۔بصورت دیگر بلوچستان لیبر فیڈریشن شدید احتجاج کی کال دے گی جس کی ذمہ داری حکومت اور محکمہ فنانس پر عائد ہوگی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اداروں اور اتھارٹیز کے ملازمین کو ہر ماہ یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن فراہم کرنے کی پالیسی اپنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

