کوئٹہ(این این آئی)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ علی درانی، چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن عطااللہ، ایس پی سٹی سرکل میڈم شبانہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خاص طور پر ٹریفک سگنلز کی بحالی، سڑکوں پر غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈز کے خاتمے، پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک فلو کو برقرار رکھنے کے اقدامات، اور نجی اسپتالوں کے اطراف پارکنگ کے مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹریفک پولیس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو ہدایت کی گئی کہ شہر کے تمام پرانے سگنلز کی مرمت اور فعال کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پرائیویٹ سکولز اور کالجوں کے عہدے داروں سے اجلاس کرکے پرئیوائٹ بسیں چلانے کی ہدایت کریں۔اس کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں پر موٹر سائیکل اسٹینڈز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ان اقدامات کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر،رش کے اوقات میں لوگوں کے مشکلات میں کمی واقع لانا ہے۔کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں منظم ٹریفک نظام کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی بہتری کے لیے مختصر اور طویل المدتی منصوبے مرتب کیے جائیں گے، اور عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

