زاہد چودھری:الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی قرار دیتے ہوئے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق اب ہاؤس جاب مکمل کیے بغیر کسی بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کو پیشہ ورانہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے تحت چار سالہ الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے گریجوایٹس کے لیے چھ ماہ جبکہ پانچ سالہ ڈگری پروگرام کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے ایک سال کی ہاؤس جاب لازمی ہوگی۔ اس دوران الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس بھی ڈاکٹرز کی طرح ہاؤس آفیسرز کہلائیں گے۔
کونسل کے اس فیصلے کے بعد الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام کا مجموعی دورانیہ بھی بڑھ جائے گا۔ تاہم ہاؤس جاب کے دوران وظیفہ (اسٹیپنڈ) دیا جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے کونسل نے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

