کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گزشتہ رات ہنہ اورک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ تمام دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ مسلح دہشت گردوں کے حملے میں مقامی قبائلی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

