وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا۔ پیر کو گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 132(3)کے تحت وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائز پر صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران کو برطرف کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے سردار عبدالرحمن کھیتران اور وزیراعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دونوں حکام سے برطرفی کی وجوہات سے متعلق معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں