کوئٹہ (این این آئی) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)ہزارگنجی زون کے صدر سیدعبدالخالق آغا، سریاب ہزارگنجی کے چیئرمین عبدالسلام بادینی اور کابینہ میں شامل عہدہ داروں حاجی صدر کاکڑ،حاجی زمان بادیزئی،حاجی موسی لالا اچکزئی،سیدحجت اللہ آغا،میر عامر بنگلزئی،حاجی نقیب کاکڑ،رمضان خان بڑیچ،حاجی مرتضی خان نورزئی،نجیب خان کاکڑ، عمرالدین خان اور فوکل پرسن ظفر خان بڑیچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کیو ڈی اے نے کراچی کوچ ٹرمینل کی حالیہ نیلامی انتہائی صاف اور شفاف طریقے سے کرکے ایک تاریخ رقم کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے جس کیلئے ہم ڈی جی کیو ڈی اے،سیکرٹری کیو ڈی اے اور اسکے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جس شاندار اور شفاف طرقہ کار کو محکمہ کیو ڈی اے نے خصوصا اس نیلامی میں اپنایا اس سے ہم تاجربرادری مطمئن ہے اور یہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی پلاٹوں کی نیلامی کو حالیہ شفاف نیلامی کے طرز پر تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور عام عوام الناس کو پلاٹس دئیے جائیں تاکہ محکمہ کیو ڈی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ عوام الناس میں بحال ہوسکے اور ڈی جی کیو ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کوچ ٹرمینل کے اندر روڈز اور ٹف ٹائل کا بقایا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

