کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں قائم غیر قانونی کرش پلانٹس پر پابندی اور ان کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت محکمہ معدنیات (مائنز) اور محکمہ ماحولیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ میں قائم تمام فعال اور غیر فعال کرش پلانٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سریاب کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ان کے سب ڈویژن میں اگر کوئی کرش پلانٹ سرگرم ہے تو فوری طور پر اس کی بندش کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ مشینری ضبط کی جائے۔انتظامیہ کے افسران نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اب تک کارروائی کے دوران 22 کرش پلانٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی شہریوں کی صحت، ماحولیاتی تحفظ اور قانون کی بالادستی کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

