تربت(این این آئی)میئر تربت بلخ شیر قاضی نے جمعرات کو اپنے دفتر میں مصروف دن گزارا جہاں ان سے کیپٹن حاجی اسلم کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کی ایک وفد نے ملاقات کی اور عوامی معاملات پر ان. سے تبادلہ خیال کیا، وفد نے میئر تربت کے کارکردگی کی تعریف کی اور ان سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ عوامی وفود اور سائلین کی. بھی بڑی تعداد نے میئر تربت سے ملاقات میں علاقائی سطح کے مسائل اور درپیش مشکلات پہش کیں۔ میئر تربت نے تمام مسائل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سائلین کی داد رسی کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ایک عوامی ادارہ ہے، ہم عوامی مفادات کے تحفظ کا. پابند ہیں، بلاجھجک ہر شخص یہاں اکر اپنا مسلہ بیان کرسکتا ہے۔

