کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرزایسوسی ایشن کا اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 54ویں روز بھی جاری رہا۔بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا احتجاجی کیمپ جائز حقوق ملنے تک جاری رہے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیونٹی اساتذہ کو غلامی کی طرز ملازمت سے نجات دلاکر اساتذہ کو براہ راست بی ای ایف سے کنٹریکٹ دلایا جائے تاکہ تعلیمی ماحول میں بہتری آسکے اور کمیٹی ممبران کو بچوں کو اسکول لانے اور اسکول میں کمی بیشی پورا کرنے کے فرائض پر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اساتذہ 18سال سے انتہائی قلیل تنخواہوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لہذا حکومت فوری طور پرکمیونٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

