بھاگ(این این آئی)معروف قبائلی شخصیت حاجی عبدالستار رڈ نے جاری بیان میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم نے میرپورکو بنجر بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ بالا ناڑی می غیر قانونی دروازے اور ڈیم کے باعث زیرینہ ناڑی خصوصاً میرپور کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایک طرف پانی بغیر ضرورت کے بہہ رہا ہیدوسری جانب عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ستم ظریفی یہ کہ قبائلی روایات کو پامال کرکے پانی کی تقسیم کے قدیمی سسٹم کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے ہر ایک نے من مانی سے گنڈاجات کو باندھنا شروع کردیا ہے جوکہ پندرہ بیس دنوں تک پانی روک کر ضائع کردیتے ہیں۔مگر میرپور علاقہ کے عوام کو پینے اور زمینیں سیرآب کرنے کیلئے پانی دینا گوارہ نہیں کرتے وزیر اعلی چیف سیکریٹری بلوچستان کمشنر نصیر آبادڈی سی کچھی سے استدعا کی ہے کہ قدیمی سسٹم کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

