کوئٹہ(این این آئی)خضدار پولیس و لیویز کی مشترکہ کارروائی، مضر صحت گٹکا، ماوا اور پان پراگ کی بھاری مقدار ضبط و تلف`ضلعی انتظامیہ خضدار کا سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس اور دبنگ کاروائی خضدار پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر مضر صحت اشیاء جن میں گٹکا، ماوا اور پان پراگ شامل ہیں، بڑی مقدار میں ضبط کر لی گئیں اور بعد ازاں تلف کر دی گئیں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایس ایس پی شہزادہ عمرعباس بابر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ اور ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مضر صحت اشیاء ضبط کیں۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا اور پان پراگ برآمد ہوا جسے ضبط کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس قسم کے مضر صحت اشیاء کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ آور اور مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

