کراچی (پریس ریلیز)جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کے ناظم انتخابات کی ہدایات پر ضلع ملیر کے بعد ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام مفتی نعمان،مولانا الیاس خان ناظم انتخابات قاری مشتاق کی زیر نگرانی رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں عظیم الشان روح پرور تجدید عہد وپیغام جمعیت کانفرنس جامعہ ضیاء العلوم تجوید القرآن کے مہتمم مولانا سید انظر شاہ بخاری سمیت بیسویوں خاندانوں نے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کی رکنیت حاصل کرکے تجدید عہد کیا اور جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی جے یو آئی جموں و کشمیر کے مرکزی نائب امیر مولانا عبد الوحید تھے۔جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے انٹرا پارٹی الیکشن 2025کے سلسلہ میں آزاد کشمیر بھر کے دس اضلاع سمیت سندھ و بلوچستان زون میں رکنیت سازی شروع ہے مرکز کی طرف سے ناظم انتخابات سندھ و بلوچستان زون کی ذمہ داری مولانا منظور فقیری کو سونپی گی انہوں نے ہر ضلع کے ناظم انتخابات کا تقرر کرکے ہدایت جاری کی تھی کہ ہر ضلع میں تقریب کا اہتمام کریں ضلع ملیر نے شاندار تقریب منعقد کی اس کے بعد ضلع وسطی کراچی کے ذمہ داران نے بھی بہت بہترین انداز میں کام کیا مزید ضلع کورنگی مفتی فقیر محمد،قاری مسکین،ضلع شرقی کے نگرانی مولانا رفیق میر،مولانا اسامہ میر ،ضلع جنوبی مولانا میاں راشد حنفی وضلع کیماڑی مولانا اعجاز کشمیری کی نگرانی وذمہ داری سونپی گی تھی جس میں ضلع ملیر مولانا قاضی منیب الرحمن کی نگرانی میں ضلع کے ناظم انتخابات قاری راجہ عرفان نائب مفتی بشارت محمود کشمیری نے شاندار کانفرنس کروائی اس کے بعد ضلع وسطی نے کروائی جس کے مہمان خصوصی مولانا عبد الوحید نے خطاب میں کہا جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر جہاں سیاست کے میدان میں خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے جہدوجہد کررہی ہے وہاں اس کے اکابر علماء مفتیان اور ولی اللہ ہیں جن سے لاکھوں افراد نے دینی علوم،عقائد،توحید ورسالت اور اصلاح،تزکیہ نفس کے میدان فیض یاب ہورہے ہیں اپنے اکابر کی جماعت جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سے وابستہ ہو جائیں یہی سب سے بڑی سعادت ہے اس موقع پر ادارہ کے مہتمم،مولانا سید انظر شاہ بخاری مولانا سید نسیم شاہ بخاری، قاری عجائب یوسف مولانا انوار، قاری ضیاء الرحمن انوار احمد،حافظ سعد اللہ شاہ قاری شفیق الرحمن،قاری فیاض،سیکرٹری مالیات مولانا الیاس خان،قاری مشتاق اساتذہ ودیگر نے خاندان سمیت جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کی رکنیت کرکے قافلہ شیخ الھند میں شامل ہو کر خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن،ہر بچہ سکول کی دہلیز تک نہ پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
- جھل مگسی،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون،بچے سمیت7افراد جاں بحق،22زخمی
- معرکہ حق قومی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے،امیر حمزہ خان زہری
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
- وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات
- 7مئی2025کو پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری نعیم کریم
- ”معرکہ حق“ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، میر علی حسن زہری
- بنیانٌ مرصوص اور امن کا گلدستہ
- بلاول بھٹو وزیراعظم کیوں بننا چاہتے ہیں؟
- معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا درخشاں باب،افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر و بھرپور جواب دیا، نورمحمد دمڑ

