کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس کے روڈ سیکٹر فیز ون پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس شہزاد حسن جعفر چیف انجینئر خضدار زون خلیل الرحمٰن اچکزئی چیف انجینئر لورالائی ڑوب زون قاضی نور الحق کے علاؤہ خضدار اور لورالائی ڑوب زون کے انجینئرز آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو روڈ سیکٹر فیز ون کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ان منصوبوں کی تکمیل سے یہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہونگے ان علاقوں کا رابطہ آسانی سے شہروں کے ساتھ ہوگا جسکا فاہدہ ان علاقوں میں رہنے والے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بدولت صوبے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہونگے۔

