وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد عثمان کو گیس کے بل پر 7749 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا

کوئٹہ)این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد عثمان کو گیس کے بل پر 7749 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت گزار محمد عثمان نے بتایا کہ متعلقہ ادارے نے ان کا میٹر تبدیل کیا اور انہیں 31,440 روپے کا غیر ضروری بل بھیج دیا، جس میں 646 روپے کے چارجز بھی شامل تھے۔شکایت گزار نے بل کی درستگی کے لیے ادارے سے رجوع کیا، مگر کوئی مثبت جواب نہ ملا۔ لہٰذا، درخواست گزار نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل پر لگے غیر منصفانہ چارجز ختم کیے جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 7749 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں