کوئٹہ(این این آئی)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے اعلی حکام کا توجہ کاکڑ کالونی سٹلائٹ ٹاون کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے مین وسط میں واقع کاکڑ کالونی میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے کچرے کے پہاڑ بن چکے ہیں نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں اور گندہ پانی سڑک پر پہہ رہا اور سڑک بھی کندہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں کئی علاقہ مکینوں نے کئی دفعہ صفا کوئٹہ کے ذمہ داران کو بذریعہ ٹیلیفون آگاہ بھی کیا ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ کے نام پر سارے شہر کو کچرا دان بنا دیا گیا ہے جبکہ یہ لوگ صفا کوئٹہ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے وصول کررہے ہیں حالانکہ میٹروپولیٹن کے پاس جب صفائی کی اختیارات تھی تو سارے کوئٹہ میں یکساں صفائی کی جاتی تھی اور خاص کر جب نشاندہی کی جاتی تھی تو میٹروپولیٹن کے خاکروب فورا پہنچ جاتے تھے اب لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ صفا کوئٹہ کے نام پر مسلط کردہ ٹولے کا دفتر کہاں پر واقع ہے اور کون انکا ذمہ دار ہے اور کیا طریقہ کار ہے کسی کو معلوم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ والے صرف شہر کے تین چار سڑکوں کو معمولی صاف کرکے میٹروپولیٹن سے دگنی رقم لے رہے ہیں ہم چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لیتے کی اپیل و مطالبہ ہے کہ انکا آڈیٹ کیا جائے اور حکومت سے اربوں روپے لینے کا حساب لیا جائے کیونکہ صفا کوئٹہ والوں نے صفا کے نام پر کوئٹہ کو کند میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انکا فوری نہ لیا گیا تو علاقہ سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکا متحرک، عراق نے ایران کی اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
- بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
- کراچی کے 9 ٹاؤنز میں جماعت اسلامی کے ترقیاتی کام گیم چینجر ثابت ہورہے ہیں، حافظ نعیم
- عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین کو روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پی ٹی آئی میں دراڑیں؛ سینئر رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات اور دھمکیاں
- پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 ایم او یو سائن، تجارت 1.34 لاکھ ڈالر سے 20 کروڑ ڈالر تک لانے پر اتفاق
- بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
- بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائےگا، وزیراعظم
- اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کروانے کا حکم، انتخابی شیڈول بھی جاری
- ون ڈے رینکنگ: عرفات منہاس کی لمبی چھلانگ، سلمان آغا اور حارث رؤف کی بھی ترقی

