کوئٹہ(این این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت ریوینیو ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار صدر، تحصیلدار سریاب، تحصیلدار کچلاک کے علاوہ تمام نائب تحصیلداران اور ڈیجٹلائزیشن سیکشن کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) کوئٹہ کو اب تک مکمل ہونے والے تمام موضوعات، وارڈز اور محلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈیجٹلائزیشن ٹیم نے اجلاس کو جاری کام کی رفتار، درپیش مسائل اور آئندہ حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) حافظ محمد طارق نے اس موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریوینیو ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن ایک نہایت اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، شفافیت کو یقینی بنانا اور ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری بروقت اور بآسانی اپنی ضروریات کے مطابق سہولت حاصل کر سکیں۔اجلاس کے دوران تحصیل دفاتر میں درپیش مسائل سے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ جن پر حافظ محمد طارق نے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ڈیجٹلائزیشن کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف عوامی مسائل کم ہوں گے بلکہ ریوینیو سسٹم کو جدید اور مؤثر بھی بنایا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

