سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

لورالائی (این این آئی)سی آئی اے پولیس نے لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سی آئی اے پولیس کے مطابق جمعہ کو سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 186/025 بجرم 395 میں کوئٹہ پولیس کو مطلوب دو ملزمان خالقدار اورنواب خان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد سرئیس کرائم انویسٹی گیشن وِنگ (SCIW) کوئٹہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں