کراچی ( ایم پی پی میڈیا سیل) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی اور کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی مداف عامہ کے بلوں کے بجائے اراکین سندھ اسمبلی کا اپنی تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ اور عوامی خدمت میں کارکردگی صرف بیان بازیوں تک عوامی ووٹ کی توہین ہے۔جماعت اسلامی کے ایک رکن کے علاوہ سب ہم پیالہ ہم نوالہ ہوگئے۔ اپنی کاکردگی بہتر کریں۔ گڈ گورننس کریں عوام کو ریلیف دیں تو بات سمجھ آتی ہے حکمرانوں اور اپوزیشن کو صرف اپنے ریلیف کی فکر ہے۔ کراچی، حیدر آباد کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے۔ اراکین اسمبلی اور بلدیاتی قیادت اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن پریس کانفرنس کر کے بیان بازی میں تو ترقی کر رہے ہیں۔ لیکن شہروں کے حال ابتر ہیں۔ عوام کوان کارگزاریوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم حکومت سے گڈ گورننس اور عوام کی حقیقی خدمت اور ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔کراچی اور حیدر آباد میں جنگی بنیادوں پر سڑکوں کی استرکاری اور پانی کی فراہمی سمیت بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ جنکے لئے اقتدار کے ایوانوں میں عوام نے ان نمائندوں کو بھیجاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
شعبہاطلاعات و نشریات
میری پہچان پاکستان
Load/Hide Comments

