حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 15دن کی توسیع کردی

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 15دن کی توسیع کردی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حمزہ شفقات کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرسی آر پی سی کی دفعہ 144کی ذیلی دفعہ(6)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 15روز کی توسیع کردی ہے جس کے تحت ہتھیاروں کی نمائش /استعمال، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، گآریوں پر کالے شیشوں،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات،دھرنے،جلوس، ریلیوں،عوامی مقامات پر چہروں کو ڈھانپنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 31اگست سے 14ستمبر پر صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں