کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں انسپکٹر جنرل پولیس کا عہدہ 26روز سے خالی، صوبے میں آئی جی پولیس نہ ہونے کے باعث اہم امور متاثر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے 4اگست سے آئی جی پولیس بلوچستان کا عہد ہ خالی ہے جس پر تاحال کوئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی، ذرائع کے مطابق بلوچستان کا آئی جی پولیس بننے سے بعض سینئر افسران معذرت کر چکے ہیں جبکہ ایک طویل فہرست میں سے کسی ایک افسر کے نام کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ آئی جی پولیس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل آئی جی سعید وزیر قائم مقام آئی جی تعینات ہیں تاہم بلوچستان میں بی ایریا کی اے ایریا میں تبدیلی سمیت دیگر اہم امور کل وقتی آئی جی کی تعیناتی نہ ہونے باعث متاثر ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

